پیرس:  میوزیم میں فلمی انداز میں چوری کی واردات، چورتاریخی زیوارت لے اڑے

پیرس:  میوزیم میں فلمی انداز میں چوری کی واردات، چورتاریخی زیوارت لے اڑے

(ویب ڈیسک ) فرانس کے  دارالحکومت پیرس میں فلمی انداز میں چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں تاریخی ورثے کے حامل زیورات چرائے گئے ہیں۔

پیرس میں چوروں نے لیور میوزیم کی گیلری ڈی اپولون (Galerie d’Apollon) میں داخل ہوکر فرنچ کراؤن جیولری کے ایک حصّے میں نمائش کے لیے رکھے گئے زیورات چرا لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوروں نے ٹرک پر نصب کرین یا لفٹ کے ذریعے  اوپری سطح سے ایک کھڑکی توڑی ، جہاں سے وہ اندر داخل ہوئے اور چند منٹوں کے اندر نمائش میں رکھے گئے قیمتی زیورات لے کر فرار ہو گئے۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  واردات میں تاریخی ورثے کے حامل زیورات چرائے گئے ہیں، جن میں نپولین اور ایمپریس یوژینی کے تاج اور دیگر اشیاء شامل ہو سکتی ہیں۔ 

چوری کی واردات اتنی منظم اور تیز رفتاری سے کی گئی کہ 7 منٹ میں چور زیوارت لوٹ کر فرار بھی ہو گئے۔

واردات کا پتہ چلتے ہی فرانسیسی وزراء وزیرِ ثقافت اور وزیرِ داخلہ موقع پر پہنچے اور صورتِ حال کا جائزہ لیا۔واردات کے بعد   میوزیم عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور جائے واردات سے تفتیش کے لیے ثبوت جمع کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News