وزیراعلٰی کے پی، وزراء کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس

وزیراعلٰی کے پی، وزراء کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا، وزراء کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی متواتر خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ہے. تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلٰی سطح اجلاس ہوا،جس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا بھی شریک ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات میں سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کا سخت نوٹس لے لیا، وزیراعلٰی کے پی، وزراء کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی متواتر خلاف ورزیوں کا بھی نوٹس لیا گیا۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل اپنی حکومت کو جاکر بتائیں کہ خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، صوبائی حکومت الیکشن کی معاونت پر تیار نہ ہوئی تو مجبوراً ضمنی انتخاب ملتوی کرنا پڑے گا۔ الیکشن کمیشن نے معاملے کی باضابطہ سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔