معروف کامیڈین روبو شنکر شوٹنگ کے دوران انتقال کر گئے

معروف کامیڈین روبو شنکر شوٹنگ کے دوران انتقال کر گئے

(ویب ڈیسک )مشہور بھارتی اداکار اور کامیڈین  فلم کی شوٹنگ کے دوران انتقال کرگئے۔

معروف بھارتی اداکار   روبو شنکر 46 سال کی عمر میں فلم کی  شوٹنگ کے دوران سیٹ پر گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   روبو شنکر ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران برین ہیمرج کے باعث سیٹ پر گرگئے،انہیں تامل ناڈو کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

روبو شنکر نجی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ اداکار و کامیڈین کا بلڈ پریشر بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹروں ان کی کڑی نگرانی کر رہے تھے  لیکن وہ چند ہی گھنٹوں میں انتقال کرگئے۔ 

روبو شنکر کی موت کی خبر کے بعد تامل سینما انڈسٹری میں فضا سوگوار ہوگئی۔ساتھی اداکار  ان کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

Watch Live Public News