شاہ رخ خان کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ کر نمبر ون بننے والا اداکار کون؟

 شاہ رخ خان کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ کر نمبر ون بننے والا اداکار کون؟

(ویب ڈیسک )بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف ریسرچ کمپنی اورمیکس میڈیا کی جانب سے اگست 2025 کے لیے سب سے زیادہ مقبول 10 اداکاروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

اس فہرست کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ساوتھ انڈین سپر اسٹار پربھاس پہلے نمبر پر آگئے ہیں ۔

اس بار فہرست میں ساوتھ انڈین اداکاروں کی غالب موجودگی دیکھنے کو ملی ہے۔ 

اگست 2025 کے ٹاپ 10 مقبول ترین اداکار  

1. پربھاس  

’باہوبلی‘ سے شہرت پانے والے ساوتھ کے سپر اسٹار پربھاس نے اس ماہ مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔ ان کی شہرت اب صرف ساوتھ تک محدود نہیں رہی بلکہ پورے بھارت میں ان کی فین فالوئنگ بڑھتی جا رہی ہے۔

2. تھلاپتی وجے  

ساوتھ انڈین سینما کے اسٹار تھلاپتی وجے نے مسلسل دوسرے مہینے بھی دوسرے نمبر کی پوزیشن برقرار رکھی، جو ان کے مداحوں کی مستقل حمایت کا ثبوت ہے۔

3. اجیت کمار  

اجیت کمار نے تیسرے نمبر پر آکر سب کو حیران کر دیا ہے۔ ان کی موجودگی نے فہرست میں ایک نیا توازن پیدا کیا ہے۔

4. شاہ رخ خان  

بالی وڈ کے کنگ خان اس بار چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں، جو ان کے مداحوں کے لیے کسی حد تک چونکا دینے والی خبر ہے۔

5. جونیئر این ٹی آر  

’آر آر آر‘ کے ہیرو اور ساؤتھ کے مشہور اداکار جونیئر این ٹی آر نے پانچویں نمبر پر اپنی موجودگی درج کرائی ہے، اور ان کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔

6. اللو ارجن  

’پشپا 2‘ کی کامیابی کے بعد اللو ارجن چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں، اور ان کی اداکاری نے انہیں مزید بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

7. مہیش بابو  

مہیش بابو اس بار ساتویں نمبر پر موجود ہیں اور ساوتھ انڈسٹری میں اپنی مستحکم پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

8. رجنی کانت

 حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’قلی‘ نے رجنی کانت کو آٹھویں پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے، اور وہ ایک بار پھر اپنے انداز میں چھا گئے ہیں۔

9. سلمان خان  

بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان نویں نمبر پر موجود ہیں، اور ان کی مقبولیت اب بھی برقرار ہے۔

10. اکشے کمار  

فہرست میں دسویں پوزیشن پر ہیں بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اور کھلاڑی اکشے کمار، جو ہر ماہ نئی فلم کے ساتھ سکرین پر جلوہ گر ہوتے ہیں۔

Watch Live Public News