(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرارداد مسترد کر دی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پابندیوں کو روکنے کی قرارداد 4 کے مقابلے میں 9 ووٹ سے ناکام ہو گئی،اگر کوئی بڑا معاہدہ نہ ہوا تو یورپی پابندیاں 28 ستمبر تک دوبارہ نافذ ہوجائیں گی۔
پاکستان ، روس، چین اور لجزائر نے پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کو روکنے کے حق میں ووٹ دیا، 9 اراکین نے پابندیوں میں نرمی کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
یاد رہے کہ اگست کے آخر میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے کہا تھا کہ اگر ایران نے مطالبات پورے نہ کیے تو پابندیاں دوبارہ نافذ کردی جائیں گے۔