نیتن یاہو کا حماس سے متعلق سخت مؤقف، جنگ جاری رکھنے کا اعلان

نیتن یاہو کا حماس سے متعلق سخت مؤقف، جنگ جاری رکھنے کا اعلان
کیپشن: نیتن یاہو کا حماس سے متعلق سخت مؤقف، جنگ جاری رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک غزہ سے حماس کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا اور تمام مغویوں کو واپس نہیں لایا جاتا، اس وقت تک اسرائیل جنگ بند نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اگر حماس کے مطالبات کو تسلیم کرلیا گیا تو اسرائیل دوبارہ غزہ میں جنگ نہیں لڑ سکے گا، جو قومی سلامتی کے لیے ایک بہت بڑی ناکامی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس اپنی حکومت کے تحفظ، جنگ کے خاتمے، اسرائیلی فوج کے انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے امداد حاصل کرنا چاہتی ہے، جو اسے دوبارہ طاقتور بنانے میں مدد دے گی۔

وزیراعظم اسرائیل کا کہنا تھا کہ اگر جنگ کو حماس کی شرائط پر ختم کیا گیا تو یہ تاثر جائے گا کہ اغواء جیسے ہتھکنڈے استعمال کر کے اسرائیل کو جھکایا جا سکتا ہے۔ ان کے بقول، غزہ کو مستقبل میں اسرائیل کے لیے خطرہ بننے سے روکنا بھی لازمی ہے۔

نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں یہ بھی واضح کیا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے مکمل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مؤقف سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Watch Live Public News