صرف45دن،عمران خان کی رہائی سے متعلق شیرافضل مروت کا بڑابیان آگیا

صرف45دن،عمران خان کی رہائی سے متعلق شیرافضل مروت کا بڑابیان آگیا
کیپشن: صرف45دن،عمران خان کی رہائی سے متعلق شیرافضل مروت کا بڑابیان آگیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 45 روز میں بانی پی ٹی آئی رہاہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے پسِ پردہ بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان کو 2 ماہ تک سیاسی بیانات سے گریز کرنے اور سوشل میڈیا ٹیم کو کنٹرول میں رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس عمل کو شروع ہوئے 15 روز ہو چکے ہیں اور اگر کسی قسم کی رکاوٹ یا سازش سامنے نہ آئی تو اگلے 45 دن میں عمران خان کی رہائی متوقع ہے۔

دوسری طرف یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ پارٹی قیادت شیر افضل مروت کو دوبارہ پارٹی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان پر تنقید سے متعلق سوال ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا سوشل میڈیا گروپ کا کنٹرول علیمہ خان کے پاس ہے، علیمہ خان نے تو میری بیماری کا مذاق بھی اڑایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کو آتے ہی بغیر کسی کوالیفکیشن کے سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا،مجھے پارٹی سے نکالنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں موروثی سیاست کے خلاف تھا ، بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کی تمام لیڈرشپ کی مفت وکالت کی ہے،میں نے90جلسے کئے،ایک روپیہ پارٹی سے نہیں لیا،میں نے بانی پی ٹی آئی کے74کیسز میں وکالت کی جب کہ سلمان صفدر کو دسمبر2024تک 61کروڑ روپے دیئے جا چکے ہیں۔سوشل میڈیا کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہورہے،3مواقع ایسے تھے، جس میں ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی بالکل قریب تھی، 8اکتوبر کے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے 45دن میں الیکشن میں منتخب ہو کر اسمبلی پہنچنا تھا۔
شیر افضل کا کہناتھاکہ ہم نے دسمبر میں دوبارہ مذاکرات شروع کئے،ابھی جو مذاکرات ہورہے ہیں اس میں 2شرائط ہیں کہ بانی پی ٹی آئی چپ رہیں اور سوشل میڈیا کو لگام دیں، میراخیال ہے بانی پی ٹی آئی کی خاموشی اسی کا تسلسل ہے۔سلمان اکرم راجہ زندگی میں کسی پارٹی کا حصہ نہیں رہے،مجھے ڈیڑھ ماہ بعد سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی میں نظر نہیں آرہے۔

Watch Live Public News