(ویب ڈیسک ) امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر تجارتی جنگ میں شدت کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 64.45 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے ۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 ڈالر اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 67.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
خیال رہے کہ چین نے امریکا کیلئے 7 نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے ، یہ معدنیات جدید دفاعی ٹیکنالوجی، گاڑیوں اور ہتھیاروں کی تیاری میں بہت اہمیت رکھتی ہیں اور ان کے بغیر لڑاکا طیارے، آبدوزیں، میزائل، ریڈار سسٹمز اور ڈرونز کی تیاری ممکن نہیں۔