(ویب ڈیسک ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر اظہار مسرت کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ باکو اور لاہور کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کے آغاز سے شعبہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا، لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کی طرز پر دیگر دوست ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی ڈائیریکٹ پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، آذربائجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے، سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں آذربائجان کے ساتھ اشتراک کے لیے کوشاں ہیں۔
خیال رہے کہ پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز ہوگیا جب کہ پہلی پرواز پی کے 159 لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر 11 بج کر 50 پر روانہ ہوئی۔