ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی تب ممکن ہوگی جب آئین و قانون کی بالادستی ہوگی، ہم ان کے لیے کوئی چور دروازہ نہیں ڈھونڈ رہے،پاکستان کے معاشی مستقبل کے فیصلے اس مصنوعی نظام میں ممکن نہیں۔
تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے تحریک انصاف کے قائدین مختلف بیانات دیتے ہوئے نظر آتے ہیں جن میں وہ مذاکرات کی عندیہ دے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بھی ایک اہم بیان دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی آئین و قانون کی بالادستی سے مشروط ہے، ان کی رہائی کے لئے کوئی چور دروازہ نہیں ڈھونڈ رہے، پاکستان کے معاشی مستقبل کے فیصلے اس مصنوعی نظام میں ممکن نہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کاتفصیلی انٹرویو آج رات دس بجے ’پبلک نیوز ‘ پر نشر ہوگا۔
اپنے ایک تازہ بیان میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہم فریب زدہ نظام میں جی رہ رہے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا گیا ہے ، ووٹ کو چھینا گیا ہے ،ملک کو لوٹا گیا ہے ۔
ہم سب مل کر حق کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں ، پاکستان ایک گلدستہ ہے جس میں ہر مکتب فکر ،نسل کے افراد بستے ہیں ، آئین وقانون کی حکمرانی نظر نہیں آتی ۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان ریاست اور عوام کے درمیان ایک معاہدہ ہے، جس کو بار بار توڑا جا رہا ہے
معیشت کو استحکام دے دیا یہ حکومت کا جھوٹا بیانیہ ہے ، عوام کو جھوٹے بیانیہ کے ذریعے فریب دیا جا رہا ہے ، حکومت کی انسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام سڑکوں پر ہیں۔