ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہونے والے ہیں، نائب صدر جے ڈی وینس کا طیارہ چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائے گا۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مذاکراتی ٹیم جس میں نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹ کوف شامل ہیں، اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے اور چند گھنٹوں میں وہاں پہنچ جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا بنیادی نکتہ واضح ہے اور یہ ’ناقابل گفت و شنید‘ شرط ہے، ایران کو اپنے جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر ترک کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات ہو رہے ہیں، کوئی گیم نہیں چل رہی۔ اگر مذاکرات میں کوئی پیش رفت ہوئی تو ایرانی قیادت سے بھی ملاقات کروں گا۔ اگر ایرانی قیادت مجھ سے ملاقات کرنا چاہتی ہے تو مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم ایران کیساتھ صحیح معاہدہ کر رہے ہیں۔