آزاد کشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس

آزاد کشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس
کیپشن: آزاد کشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر اور گردونواح میں 2 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہٹیاں بالا، آزاد کشمیر، ہٹیاں بالا، چناری اور چکوٹھی سمیت جہلم ویلی بھر میں بھی زلزلے کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا جبکہ وادی لیپہ، وادی جہلم، باغ، پونچھ اور حویلی کی اضلاع میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر میں سری نگر سے 11 کلو میٹر دور سوپور کا علاقہ تھا۔

ہٹیاں بالا میں زلزلے کے باعث سوئے ہوئے لوگ جاگ گئے اور خوف زدہ ہو کر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

مظفرآباد میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 6 بج کر 16 منٹ پر اور دوسرا جھٹکا 6 بج کر 23 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ زلزلے کے باعث مظفرآباد میں کچھ دیر کے لیے انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔

دوسری جانب سوات، اسکردو اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Watch Live Public News