راہول گاندھی نے جعلی مودی سرکار اور جانبدار الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا

راہول گاندھی نے جعلی مودی سرکار اور جانبدار الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا
کیپشن: راہول گاندھی نے جعلی مودی سرکار اور جانبدار الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا

ویب ڈیسک: بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے جعلی مودی سرکار اور جانبدار الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مودی سرکار کے سیاسی ہتھکنڈوں نے بھارتی جمہوریت کو تباہ کر دیا ہے۔ فرائض کے برعکس بھارت میں الیکشن کمیشن بی جے پی کی ذیلی شاخ بن چکا ہے۔ بھارتی الیکشن کمیشن بی جے پی کا سیاسی ہتھیار ہے۔ جعلی ووٹ اور جعلی حکومت، راہول گاندھی نے نام نہاد بھارتی جمہوریت کا پردہ فاش کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی ، جعلی اندراج اور مودی سرکار کے مفاد کا تحفظ الیکشن کمیشن کا اصل مقصد ہے۔ ایک لاکھ جعلی ووٹ ہیں لیکن الیکشن کمیشن نہ کوئی ایکشن نہیں لیا۔ الیکشن کمیشن یہ نہیں کرتا کہ اپوزیشن لیڈر نے معاملہ اٹھایا ہے تو چیک کریں۔ چیک کرنے کی بجائے الیکشن کمیشن مجھے حلف نامہ جمع کروانے کا کہتا ہے۔ الیکشن کمیشن کہتا ہے پہلے شکایت درج کیوں نہیں کرائی؟ الیکشن کمیشن کہتا ہے ایک ہفتے میں حلف نامہ نہیں دیا تو شکایت کا کوئی فائدہ نہیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ذمہ دار وہ ہیں، چوری ان کی پکڑی گئی اور حلف نامہ مجھے لانے کا کہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں پورا ملک آپ سے حلف نامہ مانگے گا۔ پورے ملک میں آپ کی چوری پکڑ کر عوام کو دکھانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل رہنما تیجسوی جی نے کہا الیکشن کمشنرز بی جے پی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل رہنما تیجسوی جی نے کہا الیکشن کمشنرز نے بی جے پی کی رکنیت لے رکھی ہے۔ ایک دن آئے گا جب بہار اور دہلی میں ہندوستانی اتحاد کی حکومت ہوگی۔ ہندوستانی اتحاد کی حکومت آئے گی تو ہم الیکشن کمشنرز کیخلاف کارروائی کریں گے۔

Watch Live Public News