وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
کیپشن: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دورے کے آغاز پر سب سے پہلے سوات پہنچے۔ جہاں وفاقی وزیرامیر مقام نے ان کا استقبال کیا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ سوات کا دورہ کرنے کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بونیر کے لیے روانہ ہوگئے۔ جہاں وہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ 

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک 350 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 228 کا تعلق بونیر سے ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ 

 این ڈی ایم اے کے مطابق آج صبح باجوڑ اور مانسہرہ کے لیے دو الگ الگ امدادی کھیپیں روانہ کی گئیں جن میں خیمے،کمبل، جنریٹر، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن بیگز اور ادویات شامل ہیں۔ 

این ڈی ایم اے مطابق امدادی سامان سیلاب متاثرین میں تقسیم کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا، این ڈی ایم اے، مسلح افواج اور فلاحی اداروں کے تعاون سے کے پی اورگلگت بلتستان کے لیے امدادی سامان روانہ کر رہا ہے۔

Watch Live Public News