(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے سینیٹ کی خالی نشست پر اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں سلمیٰ اعجاز پاکستان تھریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار ہوں گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کو 100 کے قریب ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
خیال رہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہو گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی، ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 28 اگست تک سنائیں گی۔ کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔