(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اہم کمیٹی تشکیل دیدی۔
پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اہم کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر موقف دے گی، کمیٹی کےارکان بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق آفیشلی موقف دینے کے مجاز ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ رکنی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجہ، تیمور جھگڑا، شیخ وقاص اور انتظار پنجوتھہ کمیٹی میں شامل ہیں، کمیٹی صحت سے متعلق موقف اور پارٹی ارکان کو بریف کرنے کے مجاز ہوں گے۔