ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کو دیا گیا ایک ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جس پر آئی سی سی اپیل پینل نے ڈی میرٹ پوائنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ 4 جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ کی پچ کو آئی سی سی نے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا تھا۔
اپیل پینل کے مطابق جائزے کے دوران پچ پر غیر معمولی ناہمواری یا ضرورت سے زیادہ اسپن کے شواہد نہیں ملے، اس لیے ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا گیا۔
ڈی میرٹ پوائنٹ منسوخ ہونے کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کے اکاؤنٹ میں اب کوئی ڈی میرٹ پوائنٹ نہیں ہے۔