(ویب ڈیسک ) بھارت کے معروف اداکار رام کپور نے 42 کلو وزن کم کر کے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔
بھارتی ٹیلی ویژن، فلموں اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر اپنی بہترین اداکاری کیلئے مشہور اداکار رام کپور نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔ انہوں نے اپنی حالیہ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر انکے مداح بھی انہیں نہ پہنچان سکے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر سیلفی لیتے نظر آرہے ہیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ انتہائی کمزور لگ رہے ہیں اور ان کا وزن بھی کافی کم ہوا ہے۔
تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ہیلو دوستوں، انسٹاگرام سے دوری کے لیے معذرت، میں اپنے جسم پر کافی محنت کر رہا تھا ۔
انہوں نے اپنی اہلیہ گوتامی کپور کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حیران کن طور پر 42 کلو وزن کم کیا ہے۔
ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ کپورصاحب ، یہ تبدیلی واقعی متاثر کن ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ تبدیلی غیر معمولی ہے۔
واضح رہے کہ 2019 میں بھی انہوں نے 7 ماہ کے مختصر عرصے میں 30 کلو وزن کم کیا تھا۔اس وقت انہوں نے بتایا تھا کہ میں دن میں 8 گھنٹے کھاتا ہوں اور 16 گھنٹے کا روزہ رکھتا ہوں۔ میں صبح اور رات کو 2 گھنٹے ورزش کرتا ہوں۔