ویب ڈیسک: پی آئی اے کے طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ۔ طیارہ پرواز پی کے 860 میں مسافروں کو لیکر جدہ سے لاہور آرہا تھا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق دوران پرواز جہاز میں خرابی کے باعث پرواز کو دمام اتار لیا گیا۔ ہنگامی لینڈنگ کے دوران جہاز میں آکسیجن ماسک کھل گئےتھے۔ جہاز میں 350 سے زائد مسافر سوار تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کی بحفاظت دمام ائیرپورٹ پر لینڈنگ کروا لی گئی تھی۔ ہنگامی لینڈنگ کے وقت دمام ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذکی گئی تھی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو لاہور لانے کیلئے متبادل طیارے پاکستان سے روانہ کردیا ہے۔