عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دیدی
کیپشن: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دیدیعالمی بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فنانسنگ پاکستان کے پبلک ریسورسز فار انکلوژو ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد میکرو اکنامک استحکام اور عوامی خدمات کی بہتری ہے۔ عالمی بینک کے مطابق اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1.35 ارب ڈالر تک فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

عالمی بینک نے کہا ہے کہ اس میں سے 600 ملین ڈالر وفاقی حکومت کے لیے اور 100 ملین ڈالر سندھ کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔ فنڈز کی فراہمی اصلاحاتی اہداف کے کامیاب حصول سے مشروط ہوگی۔

اس پروگرام سے سندھ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے وسائل میں اضافہ متوقع ہے۔ اصلاحات کی بدولت شفافیت اور عوامی اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ٹیکس نظام میں بہتری اور مالیاتی نظم و نسق کی شفافیت پر مرکوز ہے، جبکہ ڈیجیٹل ڈیٹا اور مالیاتی نظام کی بہتری کے ذریعے سروس ڈیلیوری میں بھی بہتری لائی جائے گی۔

یہ پروگرام آئی ایم ایف کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت کی جانے والی اصلاحات سے ہم آہنگ ہے۔

Watch Live Public News