کورونا وائرس مزید 36 زندگیاں نگل گیا

کورونا وائرس مزید 36 زندگیاں نگل گیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے۔ 24 گھنٹوں کو دوران ملک میں کورونا کے 36مریض جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 1340 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 24081 ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 33ہزار 202 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں 5 لاکھ69846 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 12563 موات ہو چکی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں42332 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔