ویب ڈیسک: لاہور میں داتا دربار کے علاقہ میں لیڈی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔
پولیس کےمطابق میاں چنوں کی رہائشی 37 سالہ لیڈی ڈاکٹر ثنا داتا دربار کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں آئی تھی ، لیڈی ڈاکٹر ثنا نے چھ ماہ قبل احمد نامی شخص جو یو کے کا رہائشی ہے اس سے شادی کی تھی ، لیڈی ڈاکٹر ثنا شیخوپورہ میں نوکری کرتی تھی اور اسکی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوگئی۔
ڈاکٹر ثناء گائناکالوجسٹ تھی اور اس نے ایم آرسی ڈی جی کا امتخان دیا جس میں وہ فیل ہوگئی،گزشتہ رات داتا دربار کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال سے اس کی لاش ملی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق لیڈی ڈاکٹر ثناءنے خود کشی کی ہے، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔