فرانسیسی سفارت خانے کا سی ای او پی آئی اے اور انکی ٹیم کے اعزاز میں اعشائیہ

فرانسیسی سفارت خانے کا سی ای او پی آئی اے اور انکی ٹیم کے اعزاز میں اعشائیہ

ویب ڈیسک: فرانسیسی سفارت خانے کا سی ای او پی آئی اے اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں اعشائیہ ، عشائیے میں یورپی سفارت کاروں، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ہوا بازی کی صنعت سے منسلک حکام نے شرکت کی ۔

فرانسیسی سفیر  کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پیرس پرواز کی بحالی سے دونوں ملکوں کے مابین سیاسی، سفارتی، تجارتی، اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔ 

ہمارے سفارت کاروں نے وطن واپسی کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پرواز کا انتخاب کیا اور پی آئی اے کی جانب سے پرواز پر فراہم کردہ سہولیات سے بہت متاثر ہوئے،  پی آئی اے نے پیرس کی پرواز کے لیے موثر تشہیری مہم چلائی۔

 فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ تشہیری مہم نے اس پرواز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا،  امید کرتے ہیں کہ پی ائی اے جلد ہی پیرس کے لئے آپریشن کو وسعت دے گا ۔

پروازوں کی تعداد کو دو سے بڑھا کر کم از کم ہفتہ وار تین یا چار پروازیں چلائی جائیں گی، سی ای او پی آئی اے نے  فرانسیسی سفیر اور ان کی ٹیم کی جانب سے پیرس کی پرواز کی بحالی کی کاوشوں پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

عامر حیات سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پروازوں کی بحالی کے لیے سفارت خانے کی خصوصی دلچسپی اور تعاون کا کوئی نعم البدل نہیں  ہے،   پی ائی اے کے پیرس کے لئے فضائی  آپریشن کی تاریخ 70 سال پر محیط ہے۔

 پی آئی اے کے عملے کے پہلے ڈیزائنر یونیفارم سے لے کر پیرس میں ہوٹلنگ کی صنعت میں سرمایہ کاری پی ائی اے کی تاریخ کا انمٹ باب ہے،امید کرتے ہیں کہ ہمیں فرانسیسی سفارت خانے کا تعاون حاصل رہے گا جس سے دونوں ملکوں کے مابین کاروباری رفاقت مزید مستحکم ہوگی۔

Watch Live Public News