(ویب ڈیسک ) لاہور میں 3 نقاب پوش ڈاکوؤں نجی ریسٹورنٹ میں واردات کی ، اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ کے علاقہ میں ڈاکووں نے نجی ریسٹورنٹ میں واردات کی۔فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے لوٹ مار کی۔
واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں شلوار قمیض میں ملبوس ڈاکووں کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوران واردات ریسٹورنٹ کی ملازم لڑکی خوف سے بیہوش، بچے اور خواتین سہم گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔