اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15.37 فیصد تک جاپہنچی

اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15.37 فیصد تک جاپہنچی
اسلام آباد میں اب تک کا کورونا کا سب سے بڑا وار، ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15.37 فیصد تک جاپہنچی، اسلام آباد میں ایک دن کے دوران مثبت کیسز کی یہ شرح سب سے زیادہ ہے. ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں کورونا کے 1131 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں 7 ہزار 360 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے. ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے اپیل کی ہے کہ شہری ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔دوسری جانب کراچی میں کورونا کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد انتقال کر گئے اور 6808 نئے مریض بھی سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58943 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 6808 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد رہی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں 11 فیصد سے زائد کورونا کیسز گزشتہ برس 20 اپریل کو 11.68 فیصد ریکارڈ ہوئے تھے۔

Watch Live Public News