پی ٹی آئی مطالبات کا جواب دینے میں مزید 1 ہفتہ لگ سکتا ہے، عرفان صدیقی

پی ٹی آئی مطالبات کا جواب دینے میں مزید 1 ہفتہ لگ سکتا ہے، عرفان صدیقی

(ویب ڈیسک )  پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور مذاکراتی کمیٹی میں حکومت کے نمائندے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی )مطالبات کا جواب دینے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

پیر کو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیار کر لیا ہے۔‘

’یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت اور اپنی اپنی قیادت سے رہنمائی حاصل کرنے کے عمل میں ہیں۔ حتمی جواب تیار کرنے میں ایک ہفتہ مزید لگ سکتا ہے۔‘

Watch Live Public News