امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

(ویب ڈیسک )  نومنتخب  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اور نائب صدر جے ڈی وینس  نے حلف اٹھا لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔وہ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔چیف جسٹس جان رابرٹس ٹرمپ  سے صدارتی عہدے کا حلف لیا۔انہوں نے اس سے قبل  باراک اوباما سے دو بار حلف  لیا ،  جو بائیڈن ایک بار اور اب دوسری بار ٹرمپ سے حلف لیا۔

 نومنتخب امریکی نائب صدر  جے ڈی وینس نے حلف اٹھا لیا۔جے ڈی وینس  سے جسٹس بریٹ کیوانا نے حلف لیا۔

سی ای او زکے پاس ٹرمپ کی کابینہ کے ارکان سے بہتر نشستیں ہیں

میٹا، ایکس، اور ایمیزون کے سی ای او منتخب صدر کی پوری کابینہ کے سامنے بیٹھے  ہیں۔ ٹیلسا اور سوشل پلیٹ فارم  ایکس کے مالک ٹرمپ کے اتحادی ایلون مسک ، گوگل کے سندر پچائی اور ایمیزون کے مالک جیف بیزوس  تقریب میں موجود ہیں ۔فیس بک کے مالک مارک زکربرگ اور ایپل کے سی ای او ٹم کک بھی تقریب میں شامل ہیں ۔

تقریب سے پہلے  ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ واشنگٹن کے چرچ میں دعائیہ سروس میں بھی شرکت کی۔

صدر ٹرمپ نے بائیڈن  سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ چائے اور کافی پر ایک نجی ملاقات سے قبل مبارکبادوں کا تبادلہ کیا اور تصویریں کھنچوائیں۔

بائیڈن نے منتخب صدر کے گاڑی سے باہر نکلنے کے بعد ٹرمپ سے کہا "گھر میں خوش آمدید،" 

کیپیٹل میں جھنڈے پوری طرح  لہرا دیے گئے:

سابق صدر جمی کارٹر کے انتقال پر جو جھنڈے سرنگوں کیے گئے تھے، ایوان کے اسپیکر مائیک جانسن نے ٹرمپ کے حلف کے  موقع پر جھنڈوں کو پوری طرح لہرانے کا حکم دیا۔

نیویارک کے گورنر نے  امریکی جھنڈے کو پوری طرح لہرانے کا حکم 

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ہوچل کے ترجمان نے گزشتہ ہفتے کہا کہ سابق صدر جمی کارٹر کی موت کے بعد جھنڈے سرنگوں رہے گا۔

ہوچول نے ایک بیان میں کہا کہ منگل کو جھنڈے واپس سرنگوں کردیے جائیں گے۔

ہوچل  نے کہا کہ  "آپ کے سیاسی خیالات سے قطع نظر، اقتدار کی پرامن منتقلی کی امریکی روایت جشن منانے کی چیز ہے۔

بائیڈن کا ٹرمپ کو خط:

سبکدوش ہونے والے صدر کے لیے یہ روایت بن گئی ہے کہ وہ اپنے جانشین کو خط لکھتے ہیں اور نئے صدر  کیلئے  اسے اوول آفس ڈیسک کے دراز میں چھوڑ دیتے ہیں۔

تاہم   بائیڈن نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ اس نے نوٹ میں کیا کہا ہے۔واضح رہے کہ   ٹرمپ نے چار سال قبل بائیڈن کو ایک نوٹ لکھا تھا۔

ہیریس اور بائیڈن کی ایکس پر آخری پوسٹ: 

نائب صدر اور صدر نے سوموار کی صبح سوشل پلیٹ فارمایکس  پر ایک جیسی پوسٹس میں لکھا، ’’آپ کی، امریکی عوام کی خدمت کرنا ہماری زندگی بھر کا اعزاز رہا ہے۔‘‘

دونوں پوسٹس میں بائیڈن، خاتون اول جِل بائیڈن، ہیرس اور  ڈوگ ایمہوف کی تصویر تھی۔

Watch Live Public News