اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا ایک بار پھر بڑھنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 25 ہوگئی ،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 145 نئے کیس رپورٹ،مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 848 تک جاپہنچی، 49 ہزار 929 مریض زیرعلاج ، 2 ہزار 697 کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 37مریض جان کی بازی ہار گئے ،ملک میں 2ہزار 145میں مریضوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 49ہزار 929 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 21ہزار 095مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ پا کستان بھر میں 9لاکھ 93ہزار 872مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا سے تاحا22ہزار 848اموات ہو چکی ہیں،جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 40ہزار 805ٹیسٹ کئے گئے۔