لاہور:( پبلک نیوز) ذرائع کے مطابق رحیم یار خان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری مسعود احمد پارٹی قیادت کے روکنے کے باوجود بیرون ملک (ترکی) فرار ہوگئے۔ پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کا کھیل دوبارہ شروع ہوگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد پارٹی قیادت کے روکنے کے باوجود بیرون ملک (ترکی) فرار ہوگئے ہیں ۔ ایم پی اے پر چوہدری مسعود پر پیپلز پارٹی سے 40 کروڑ لینے کا الزام ہے۔ خیال رہے کہ چوہدری مسعود احمد حلقہ پی پی 257 لیاقت پور سے پی ٹی آئی سے ایم تھے۔