20سال نیہا کے روپ میں رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار

20سال نیہا کے روپ میں رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار
کیپشن: 20سال نیہا کے روپ میں رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار

ویب ڈیسک: بھارت میں طویل عرصے تک " نیہا" کے نام سے زندگی گزارنے والے بنگلادیشی شہری عبدالکلام کو پولیس نے خفیہ کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالکلام محض 10 برس کی عمر میں بنگلادیش سے بھارت آ گیا تھا، جہاں اس نے تقریباً 20 سال ممبئی میں گزارے۔ بعد ازاں وہ بھوپال منتقل ہو گیا اور وہاں اپنی شناخت ایک خواجہ سرا خاتون کے طور پر درج کرواتے ہوئے " نیہا" کے نام سے زندگی گزارنے لگا۔ اس دوران وہ مقامی ٹرانسجینڈر کمیونٹی کا سرگرم رکن بھی بن گیا۔

عبدالکلام نے خود کو بھارتی شہری ظاہر کرتے ہوئے قانونی دستاویزات بھی حاصل کر لیں، جن میں راشن کارڈ، ووٹر آئی ڈی اور پاسپورٹ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اس جعلی شناخت کے ذریعے وہ متعدد بار بنگلادیش کا سفر بھی کرتا رہا، مگر کبھی کسی کو اس پر شک نہیں ہوا۔

آخرکار پولیس نے ایک خفیہ آپریشن کے دوران اسے گرفتار کر لیا۔ عبدالکلام پر غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے، جعلی دستاویزات کے ذریعے شناخت چھپانے اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ اس سے تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News