افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے محبت کا اظہار کردیا

افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے محبت کا اظہار کردیا
کیپشن: افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے محبت کا اظہار کردیا

ویب ڈیسک: افغان طالبان رجیم اور ملا ہیبت اللہ کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل مزید سخت ہوگیا۔ جلال آباد غنڈ میں طالبان رجیم کے ملٹری کیمپ کے باہر سے افغان شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

افغان طالبان رجیم کی معاشی پالیسیوں سے تنگ افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے محبت کا اظہار کردیا۔

افغان شہری نے پاکستان کی عسکری قیادت کے نام پیغام دیتے ہوئے عالمی امن کیلئے بہترین کردار کو قابل ستائش قرار دیا۔ افغان شہری نے امریکہ اورایران کی جنگ میں مسلمانوں کا خون بہنے سے روکنے پر پاکستان کی عسکری قیادت کی حکمتِ عملی کو سراہا۔ افغان طالبان رجیم نام نہاد اسلامی ریاست کی آڑ میں اپنی ہی قوم کا استحصال کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شہری پرچی پر درج تحریر کے ذریعے بھی پاکستان اور عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کررہا ہے۔ 

Watch Live Public News