ویب ڈیسک: بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے تاہم انہوں سے اس معاملے کی تفصیل نہیں بتائی۔
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی سے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت دینے کا مطالبہ کیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سوال کیا کہ ' مودی جی، 5 طیاروں کا سچ کیا ہے؟ قوم کو جاننے کا حق ہے۔
मोदी जी, 5 जहाज़ों का सच क्या है?
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 19, 2025
देश को जानने का हक है! pic.twitter.com/mQeaGCz4wp
راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر صدر ٹرمپ کے اُس بیان کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے 5 طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کیا تھا۔
ادھرکانگریس کی ترجمان نے بھی پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی عہدیداروں کے اپنے جہاز گرنےسے متعلق بیانات شیئر کیے ہیں جس میں وہ جہاز گرنے کا اعتراف کرتے نظر آئے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے ایک انٹرویو ميں کہا تھا کہ یہ ضروری نہيں کہ جہاز گرے ہيں بلکہ یہ جاننا اہم ہے کہ یہ جہاز کیسے گرے۔
کانگریس ترجمان نے کہاکہ ان سب بیانات کے باوجود نریندر مودی چپ ہیں۔