آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کے طلبہ کا یادگارِ شہداءکادورہ

آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کے طلبہ کا یادگارِ شہداءکادورہ
کیپشن: آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کے طلبہ کا یادگارِ شہداءکادورہ

ہیڈ

آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کےطلبہ کا یادگارِ شہداءکادورہ

سب ہیڈ

بریف

آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کے طلبہ نے یادگارِ شہداء کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

طلبہ نے یادگار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر طلبہ کی نم آنکھیں، ان کے دلوں میں شہداء سے عقیدت کے دیپ جلنے کی گواہی دے رہی تھیں۔

طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ہم انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ہم فوج سے ہیں اور فوج ہم سے ہے۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یادگارِ شہداء صرف سنگ مرمر اور پتھروں سے نہیں بلکہ ہمارے عظیم سپوتوں کے پاک لہو سے بنی ہے۔

طلبہ نے بعد ازاں آرمی میوزیم اور انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں جنگی تاریخ، نایاب اور تاریخی ہتھیاروں و آلات کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ میوزیم میں موجود شجاعت کی نشانیاں دیکھ کر طلبہ محظوظ بھی ہوئے اور فخر سے لبریز بھی۔ انہوں نے کہا کہ "پاک فوج عوام سے ہے اور عوام پاک فوج سے" ۔

Watch Live Public News