برطانوی کمپنی نے دنیا کی تیز ترین ای-اسکوٹر "ٹربو" متعارف کرا دی

برطانوی کمپنی نے دنیا کی تیز ترین ای-اسکوٹر

(ویب ڈیسک ) برطانیہ کی معروف کمپنی Bo نے دنیا کی تیز ترین الیکٹرک اسکوٹر " ٹربو" پیش کر دی ہے، جو حیران کن طور پر 100 میل فی گھنٹہ (تقریباً 160 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی کے سی ای او آسکر مورگن کے مطابق، اس اسکوٹر کی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ ایک طاقتور اور منفرد مشین بنانے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ الیکٹرک اسکوٹرز نے شہری سفر کو آسان بنایا ہے، لیکن وہ اب بھی مین اسٹریم آٹو انڈسٹری کا حصہ نہیں بن سکے۔ کمپنی کی کوشش ہے کہ " ٹربو" کے ذریعے ہائی پرفارمنس برقی گاڑیوں کو مرکزی آٹو موٹیو سیکٹر میں متعارف کروایا جائے۔

اس جدید اسکوٹر کی تیاری میں 18 ماہ کا وقت لگا اور اس کی ابتدائی قیمت 29,500 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ ٹربو میں 24,000 واٹ کا ڈوئل موٹر پروپلشن سسٹم نصب ہے، جبکہ 1,800 واٹ آور کی بیٹری اسے طاقت فراہم کرتی ہے — جو اتنی طاقتور ہے کہ بیک وقت تقریباً 1,500 آئی فونز کو فاسٹ چارج کر سکتی ہے۔

Watch Live Public News