ویب ڈیسک: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کے ہاں اتوار کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق گزشتہ 150 سال سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی موجودہ امریکی نائب صدر کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے عہدے پر فائز ہونے کے دوران بچے کو جنم دیا ہے۔ اس سے قبل 1870 میں نائب صدر شوائلر کولفیکس کی اہلیہ کے ہاں ان کے دورِ عہدہ میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
— JD Vance (@JDVance) July 19, 2026
جے ڈی وینس اور اوشا وینس نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ایلیک نیل وینس رکھا ہے۔ یہ ان کا چوتھا بچہ ہے۔ اس سے قبل ان کے تین بچے ایون، وویک اور میرا بیل ہیں۔
نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدہ رخصت نہیں لیں گے، تاہم اپنے سرکاری شیڈول کو اس انداز میں ترتیب دیں گے تاکہ نومولود بیٹے اور اہلِ خانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں۔