آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرعلاج دانیال عزیز کی عیادت

آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرعلاج دانیال عزیز کی عیادت
اسلام آباد: سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرعلاج سابق رکن اسمبلی دانیال عزیز کی آرمی چیف نے عیادت کی،دانیال عزیز کی اہلیہ کے مطابق آرمی چیف نےجلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما دانیال عزیز کا سی ایم ایچ راولپنڈی میں علاج جاری ہے اور ان کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ۔ دانیال عزیز کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔سی ایم ایچ میں ان کا بہترین علاج ہورہا ہے۔ لوگوں کی دعاؤں سے دانیال عزیز کو نئی زندگی ملی ہے ۔ رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز نےکہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی آج سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز چودھری کی عیادت کی۔ آرمی چیف نے ان کی اہلیہ رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز اور بیٹے میکال عزیز سے ملاقات کی۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر پاک فوج کا آثاثہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے. دانیال عزیز چودھری قوم کا اثاثہ ہیں ان کی جلد صحت یابی کے ہے دعا گو ہوں۔ آرمی چیف نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ دانیال عزیز کے علاج میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔