وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ‌گئیں

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ‌گئیں
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں. عبدالعلیم خان امیر ترین رکن صوبائی اسمبلی نکلے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز 41 کروڑ 43 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں. وزیراعلی پنجاب نے 13 کروڑ 64 لاکھ کے 11 رہائشی گھر ظاہر کئے ہیں جبکہ حمزہ شہباز کی 3 زرعی زمینوں کی مالیت 3 کروڑ 97 لاکھ ہے . وزیراعلی پنجاب نے خود کو 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض ظاہر کیا ہے. حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ مہروالنساء 50 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں. حمزہ شہباز کی دوسری اہلیہ رابعہ حمزہ 3 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں. سابق وزیراعلی عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، علیم خان ایک ارب 70 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، سابق صوبائی وزیر مراد راس 38 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں اور میاں محمود الرشید 18 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں. سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی 23 کروڑ 14 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں. پرویز الہی نے 6کروڑ 78 کی غیر زرعی زمین ظاہر کی جبکہ فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی. پرویز الٰہی کی اہلیہ 10 کروڑ کے اثاثوں کی مالک ہیں. اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان 1 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، سبطین خان نے زرعی اراضی کی مالیت ظاہر نہیں کی، صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کروڑ کے اثاثوں کے مالک نکلے. رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 9 کر وڑ 94 لاکھ کے اثاثے ظاہر کئے ہیں، حنا پرویز بٹ کو 2 عدد گھر تحفے میں ملے ، حنا پرویز بٹ نے تحفے میں ملنے والے گھروں کی مالیت ظاہر نہیں کی . رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے 35 لاکھ مالیت کے اثاثے ظاہر کئےہیں، عظمی بخاری 24 لاکھ روپے مالیت کی اثاثوں کی مالک ہیں. عظمی بخاری کے پاس 70 تولے سونا بھی ہے . ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری 2 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں . سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد 2 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔