صدر آصف زرداری کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، "معرکہ حق" میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا

صدر آصف زرداری کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ،
کیپشن: صدر آصف زرداری کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، "معرکہ حق" میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا

ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے " معرکہ حق" کے دوران پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم اور بروقت ردعمل کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق صدر کی آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ نیول افسران کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر مملکت نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر نیول چیف نے صدر کو سمندری سیکیورٹی کی صورتحال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور " معرکہ حق" کے دوران حاصل کردہ کامیابیوں پر بریفنگ دی۔

صدر آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت، دشمن کے خلاف مؤثر حکمت عملی، اور دفاع وطن کے غیر متزلزل جذبے کو سراہا۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بحریہ کے مؤثر اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے صدر مملکت کے دورے کا شکریہ ادا کیا اور اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ہر قیمت پر ملکی سمندری حدود اور بحری مفادات کا تحفظ جاری رکھے گی۔

Watch Live Public News