امریکی خفیہ ادارے کی درخواست پر فراڈ نیٹ ورک کےخلاف مقدمہ درج، متعدد گرفتار

امریکی خفیہ ادارے کی درخواست پر فراڈ نیٹ ورک کےخلاف مقدمہ درج، متعدد گرفتار
کیپشن: امریکی خفیہ ادارے کی درخواست پر فراڈ نیٹ ورک کےخلاف مقدمہ درج، متعدد گرفتار

ویب ڈیسک:لاہور میں امریکی خفیہ ادارے کی درخواست پر نیشنل کرائم کورٹ انویسٹی گیشن اتھارٹی (NCCIA) نے ایک منظم بین الاقوامی فراڈ نیٹ ورک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ ان افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جو پاکستان میں کال سینٹر کے نام پر بیٹھ کر امریکی، کینیڈین اور دیگر مغربی ممالک کے شہریوں سے دھوکہ دہی میں ملوث تھے۔ گرفتار افراد میں محمد قاسم، عاقب، علی رضا، ریحان، ضیاء الرحمان، اور حافظ عقیب شامل ہیں، جنہیں لاہور سے حراست میں لیا گیا۔

 گرفتاری کے دوران 6 موبائل فونز اور  6لیپ ٹاپس بھی برآمد کیے گئے، جنہیں فراڈ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق یہ ملزمان جعلی کال سینٹرز سے بیرونِ ملک شہریوں کو کال کرتے تھے اور کریڈٹ و ڈیبٹ کارڈز کی معلومات حاصل کرکے انہیں دھوکہ دہی میں استعمال کرتے تھے۔جعلی کال سینٹرز کی ملکیت شاہ رخ خان عرف ایس کے، عبداللہ، عزیر بھلی، اور عثمان کے پاس تھی، جو اس نیٹ ورک کے مرکزی کردار قرار دیے جا رہے ہیں۔

13 ملزمان کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News