ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آغاز ہی میں گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈھائی ماہ کے اتار چڑھاؤ کے بعد 100 انڈیکس میں ریکارڈ سازی کا سلسلہ بحال ہوگیا۔ 100 انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار کی نئی تاریخی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔
100 انڈیکس 1042 پوائنٹس کے اضافے سے 119016 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
یاد رہے کہ 100 انڈیکس نے 6 جنوری 2025ء کو 118735 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح چھوئی تھی۔ گزشتہ روز انڈیکس 117974 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔