محکمہ تعلیم بند، صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ایگزیکٹو آرڈر دستخط کرینگے

Trump to order a plan to shut down the US Education Department
کیپشن: Trump to order a plan to shut down the US Education Department
سورس: google

 ویب ڈیسک :امریکا کا محکمہ تعلیم بند ،،، امریکی صدر   ڈونلڈ ٹرمپ آج   ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط  کریں گے جس کے تحت ملازمتوں  کی  نصف تعداد ختم کردی جائے گی۔

  ایگزیکٹو آرڈر کے بعد سیکرٹری ایجوکیشن لنڈا میکموہن یقینی بنائیں گی کہ   محکمہ تعلیم کو بند کرکے تعلیمی اتھارٹی ریاستوں کو واپس کردی جائے تاکہ تعلیم کے حوالے سے تمام خدمات، پروگرامز اور فوائد کی موثر اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائی جاسکے

 تاہم یہ اقدام کانگریس کے ایکٹ کے بغیر ناممکن ہے، جس کے تحت 1979 میں محکمہ   ایجوکیشن کا قیام عمل میں آیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ  نے  پہلے ہی  امریکا میں تعلیمی پیشرفت پر ڈیٹا  جمع کرنے والے محکمہ ایجوکیشن کے دفتر برائے شہری حقوق اور انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن سائنسز میں  بڑی  کٹوتیاں کردی ہیں

سرکاری اسکولوں کے وکلاء نے کہا  ہےکہ محکمہ کو ختم کرنے سے بچے امریکی تعلیمی نظام میں پیچھے رہ جائیں گے ۔

 جبکہ نیشنل پیرنٹس یونین نے ایک بیان میں کہا، "یہ اقدام تعلیم کو ٹھیک نہیں کر رہا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ لاکھوں بچوں کو کبھی بھی مناسب تعلیم اور موقع نہ ملے۔ اور ہم  جنگ کیئےبغیر ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

 یادرہے اس حوالےسے اپنی توثیق کے موقع پر وزیرتعلیم لنڈا  میک موہن نے کہا تھا کہ وہ بنیادی اقدامات  جیسے کم آمدنی والے اسکولوں کے لیے ٹائٹل I کی رقم اور کم آمدنی والے کالج کے طلبہ کے لیے پیل گرانٹس کو برقرار رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا ہدف "ایک بہتر کام کرنے والا محکمہ تعلیم" ہوگا۔

 یادرہے محکمہ تعلیم امریکا بھر کے  اسکولوں کو سالانہ اربوں ڈالر  کی گرانٹس الاٹ کرتا ہے اور طلباء کے لئے تعلیمی قرضوں  کے  1.6 ٹریلین ڈالرلاگت کے نظام کی نگرانی کرتا ہے  

Watch Live Public News