فن لینڈ خوش ترین افغانستان غمگین ترین ملک، ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 جاری

World Happiness Report 2025 Finland tops again
کیپشن: World Happiness Report 2025 Finland tops again
سورس: google

ویب ڈیسک: فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک جبکہ  افغانستان سب سے زیادہ ناخوش ملک ہے ۔۔۔۔ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025  جاری کردی گئی ۔

  دی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ، 2025 میں پاکستان کو 109 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ   بھارت 147 ممالک میں سے 118 ویں نمبر پرآیا ہے۔

 دیگر پڑوسی ممالک میں سری لنکا 133ویں، بنگلہ دیش 134ویں، ، نیپال 92ویں اور چین 68ویں نمبر پر ہے۔

ویلبینگ ریسرچ سنٹر، یونیورسٹی آف آکسفورڈ نے گیلپ، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے حل کے نیٹ ورک اور ایک آزاد ادارتی بورڈ کے اشتراک سے دنیا کے خوش ترین ممالک پر مشتمل ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ آج  شائع  کی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق مختلف سماجی معاون عوامل کی دستیابی کی بنیاد پر ممالک کی درجہ بندی  کی گئی ہے جو معاشرے میں اطمینان کا تعین کرتے ہیں۔

فن لینڈ ایک بار پھر 'سب سے زیادہ  خوش' ملک کے طور پر  سامنے آیا ہے جبکہ  ڈنمارک  دوسرے اور آئس لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

 ہیپی نیس انڈیکس مختلف سماجی، جسمانی، اور جذباتی معاون عوامل کی دستیابی کے مطابق ممالک کی درجہ بندی کرتا ہے۔

چوتھے نمبر پر سویڈن اور پانچویں نمبر پر نیدر لینڈز ہے چھٹے پرکوسٹا ریکا اور ساتویں نمبر پر ناروے براجمان ہے ۔

 یادرہے دنیا کے 20 خوش ترین ممالک میں سب مغربی اور یورپی   ممالک ہیں جبکہ  کوسٹا ریکا اور میکسیکو پہلی دفعہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہیں ۔

آٹھویں نمبر پر اسرائیل اور نویں نمبر پر لکسمبرگ جبکہ دسویں نمبر پرمیکسیکو آیا ہے۔

 دنیا کا سب سے ناخوش ملک افغانستان سب سے نیچے ہے اس کے بعد سیرا لیون اور لبنان ہیں۔

بڑھتی ہوئی ناخوشی اور تنہائی کی وجہ سے  امریکا اپنی اب تک کی نچلی ترین پوزیشن 24 پر آ گیا۔ برطانیہ بھی 23 نمبر پر ہے، یہ 2017 کے بعد سب سے کم اسکور ہے۔

امریکہ کی خوش رہنے والے ممالک کی درجہ بندی میں تنزّلی کی وجہ امریکی شہریوں کے اکیلے کھانا کھانے کی تعداد میں اضافہ بتائی گئی ہے۔ رپورٹ مرتب کرنے والے مصنّفین نے کہا کہ ’امریکہ میں تنہا بیٹھ کر کھانا کھانے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ دو دہائیوں میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کھانا ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھانے کا انسان کی خوشی سے گہرا تعلق ہے۔‘
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں تقریباً چار میں سے ایک امریکی شہری نے بتایا کہ اس نے گزشتہ روز پورے دن کھانا اکیلے ہی کھایا۔
’اکیلے کھانے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد امریکہ میں خوشی کے کم ہونے کی ایک وجہ ہے۔‘
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ اُن چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں نام نہاد ’مایوسی سے موت‘ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
امریکہ میں لوگ مایوسی کا شکار ہو کر یا تو خودکشی یا منشیات کے استعمال سے مر رہے ہیں جبکہ دیگر ممالک میں ایسی اموات میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News