سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ کے باعث امریکا کو ہتھیاروں کی برآمد روک دی

سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ کے باعث امریکا کو ہتھیاروں کی برآمد روک دی

(ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ نے ایک اہم پالیسی فیصلہ کرتے ہوئے امریکہ کو اسلحہ برآمد کرنے کے لیے کمپنیوں کو لائسنس جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  یہ اقدام ایران سے متعلق جاری تنازع کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس میں سوئٹزرلینڈ نے اپنی تاریخی غیر جانبداری کو بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔

سوئس حکومت نے زور دیا کہ ایسے ممالک کو جنگی سامان برآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو بین الاقوامی مسلح تنازعات میں شامل ہوں، جب تک کہ لڑائی جاری ہے۔ یہ مؤقف عالمی کشیدگی کے دوران سوئٹزرلینڈ کی غیر جانبدار پالیسی سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

خاص طور پر امریکا کو اسلحہ برآمدات روکنے کا فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سوئٹزرلینڈ بین الاقوامی تعلقات میں نہایت محتاط انداز اختیار کیے ہوئے ہے اور عالمی فوجی معاملات میں اپنے دیرینہ اصولی مؤقف پر قائم ہے۔

Watch Live Public News