ٹرمپ کی مداخلت پر جنگ بندی، بھارتی نوجوان پھٹ پڑے

ٹرمپ کی مداخلت پر جنگ بندی، بھارتی نوجوان پھٹ پڑے
کیپشن: ٹرمپ کی مداخلت پر جنگ بندی، بھارتی نوجوان پھٹ پڑے

ویب ڈیسک: بھارتی جارحیت کے دوران بھارتی میڈیا کے پھیلائے گئے جھوٹ سامنے آنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو میں اینکر کی جانب سے سوال کہ بھارت نے اسلام آباد پر قبضہ کرلیا ہے کے جواب میں نوجوان کا کہنا تھا کہ تمام مین سٹریم میڈیا پر یہ خبر چل رہی تھی اور اس فیک نیوز کو خطرناک طریقے سے پھیلایا گیا،لوگ سوال کر رہے تھے کیا بھارت نے سچ میں قبضہ کرلیا ہے؟ایک معروف ٹی وی جنرلسٹ روش کمار نے بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ لوگ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں۔

بھارتی نوجوان کا کہناہے کہ اس بات پر انہیں برا بھلا گیا گیا، ان کا مذاق اڑایا گیا،اب جو کچھ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی میں ہوا ایسے میں روش کمار کا کہنا ٹھیک ہی تھا۔

اینکر کی جانب سے جنگ بندی کے سوال پر بھارتی نوجوان کا کہنا تھا کہ یہ دفاع سے جڑی بات ہے اور اس پر دفاعی ماہرین نے رائے دیں تو بہتر ہوگا،اگر یہ جنگ بندی بھارت کی جانب سے خود کی جاتی تو بہتر تھا،امریکا کے دباؤ میں آکر جنگ بندی کی گئی ہے جیسے ٹرمپ کے ٹوئٹس سے پتہ چلتا ہے تو یہ غلط ہے،ایسا لگتا ہے کہ بھارت تجارت کرنے کیلئے کسی ملک کے سامنے جھک رہا ہے۔

بھارتی نوجوان کا کہناہے کہ جنگ بندی کا جشن جس طرح پاکستان میں منایا گیا اس طرح بھارت میں نظر نہیں آیا،پاکستان کے لوگ اسے اپنی سفارتی سطح پر کامیابی سمجھتے ہیں،اگر بھارتی حکومت کہتی کہ ہم نے جنگ بندی کی پاکستان کے کہنے پر تو اس کا تاثر مختلف ہوتا،امیت شاہ نے بھی لوک سبھا میں کانگریس دور میں کہا تھا کہ اگر تین روز جنگ چلتی تو بھارت کشمیر پر قبضہ کرلیتا،اگر بھارتی فوج پاکستان میں گھس چکی تھی جیت رہی تھی تو پھر جنگ بندی کیوں کی گئی؟۔

Watch Live Public News