ویب ڈیسک:صوبہ پنجاب کے شہر کبیر والا کے سرکاری سکول میں سالگرہ تقریب کے دوران ڈانس پارٹی کا پروگرام بنایا گیا، پولیس نےچھاپہ مارتے ہوئے دو ڈانسر سمیت 19 افراد گرفتار کرلیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کے علاقے کبیر والا کی نواحی بستی "5-کسی" میں واقع ایک سرکاری ہائی سکول میں سالگرہ کی تقریب پر پولیس نے چھاپہ مار کر 19 افراد کو گرفتار کر لیا، یہ تقریب فرسٹ ایئر کے طالبعلم (س) کی جانب سے سکول کے احاطے میں منعقد کی گئی، مبینہ طور پر سکول عملے کی شمولیت سے اس تقریب میں ڈانس پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
تقریب کے لیے ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا اور لائیو ڈانس پرفارمنس کا آغاز ہوا، مقامی رہائشیوں کی شکایات پر صدر پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے اسکول میں چھاپہ مارا، دو خاتون رقاصاؤں سمیت 17 دیگر افراد کو موقع سے حراست میں لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، اس واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔