(ویب ڈیسک) مغربی آسٹریلیا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک کسان کے سپر مارکیٹ سے خریدے گئے سلاد میں زندہ مینڈک نکل آیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریز اسموکر نامی کسان اپنے گھر میں اسٹیک اور سلاد تیار کر رہے تھے۔ جب انہوں نے سلاد کا پیکٹ کھولا اور پتے نکالنے لگے تو اُن کی نظر ایک ننھے زندہ مینڈک پر پڑی جو سلاد کے پتوں میں چھپا ہوا تھا۔
ابتدا میں گھر والوں نے ریز اسموکر کی بات کو مذاق سمجھا، تاہم جب انہوں نے سلاد کا شاپر لا کر دکھایا تو سب حیران رہ گئے کیونکہ واقعی اس میں ایک زندہ مینڈک موجود تھا۔
گھر والوں کے مطابق اس غیر متوقع منظر پر سب لوگ ہنس پڑے۔ بعد ازاں انہوں نے مینڈک کا نام “گریگ” رکھا اور اسے قریبی تالاب میں چھوڑ دیا۔