امریکی سائنسدانوں نے فولاد سے زیادہ مضبوط  لکڑی'سپر ووڈ ' تیار کرلی

امریکی سائنسدانوں نے فولاد سے زیادہ مضبوط  لکڑی'سپر ووڈ ' تیار کرلی

(ویب ڈیسک ) امریکی سائنسدان کی جانب سے   فولاد سے زیادہ مضبوط اور وزن میں ہلکی انوکھی لکڑیسپر ووڈ‘ تیار کرلی گئی ہے۔

میڈٰا رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی نے ایک ایسی لکڑی تیار کی ہے جو فولاد سے 10 گناہ مضبوط اور 6 گناہ ہلکی ہے۔

ییل یونیورسٹی میں پروفیسر اور سائنسدان لیانگ بنگ نے بتایا کہ انہوں نے صنعتی استعمال کے لیے ایک خصوصی لکڑی تیار کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تقریباً 10 سال سے تعمیرات میں کام آنے والے میٹریل کو ایجاد کرنے کے لیے فکر مند تھے۔

لیانگ بنگ نے کہا کہ میرا اصل مقصد یہ تھا میں سیلولس کا استعمال کرتے ہوئے لکڑی کو مضبوط بناؤں، اس کام میں مجھے پہلی کامیابی 2017ء میں ملی جب میں نے عام استعمال کی لکڑی کو کیمکل کا استعمال کر کے بہتر تعمیراتی میٹریل میں تبدیل کیا تھا۔

انہوں  نے  بتایا کہ پہلے لکڑی کو پانی میں بھگویا جاتا ہے، پھر اس کو کیمکلز میں اُبالا جاتا ہے، اس کے بعد اس کو دبایا جاتا ہے، ہفتے بھر کے عمل کے بعد یہ لکڑی میں وزن اور مضبوطی کے تناسب میں سخت دھاتوں اور فولاد سے زیادہ بہتر ہوجاتی ہے۔

پروفیسر لیانگ بنگ نے کہا کہ بظاہر یہ عام لکڑی جیسی لگتی ہے اور اس کو عام لکڑی کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے مگر یہ عام لکڑی سے ہر لحاظ بہتر ہے۔

Watch Live Public News