ویب ڈیسک: حج اخراجات قسطوں میں وصول کرنے کے وزارت مذہبی اُمور کے فیصلے کا مثبت اثر آگیا۔ گزشتہ برس کی نسبت اس سال پہلے دو روز میں حج درخواستیں جمع کروانے میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
دستاویزات کے مطابق پہلے 2 روز میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں۔ گزشتہ برس پہلے دو دنوں میں 1300 جبکہ ابتدائی دس دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ریگولر سرکاری حج اسکیم کے تحت 4734 درخواستیں جمع ہوئیں۔ بینکوں کو اسپانسر شپ اسیکم کے تحت 40 درخواستیں موصول ہوئیں۔
دستاویز کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت درخواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کئے جارہے ہیں۔ قرعہ اندازی میں نام آنے پر 4 لاکھ، باقی رقم 10 فروری تک جمع کرانا ہوگی۔ سرکاری اسکیم کیلئے حج درخواستیں 3 دسمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
کوٹے سے زیادہ درخواستیں آنے پر ریگولر اسکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہوگی۔ سرکاری کوٹے کی اسپانسر شپ اسیکم پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ہے۔ اسپانسر شپ اسیکم کے لئے تمام رقم یکمشت ڈالروں میں جمع کرانا لازم ہے۔
گزشتہ برس حج درخواستیں کم آنے کے باعث درخواستیں جمع کروانے کے لیے دس روز کی توسیع بھی دی گئی تھی۔