سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت اور بامعنی کردار انتہائی ضروری ہے، فیلڈ مارشل

سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت اور بامعنی کردار انتہائی ضروری ہے، فیلڈ مارشل
کیپشن: سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت اور بامعنی کردار انتہائی ضروری ہے، فیلڈ مارشل

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کا مثبت اور بامعنی کردار انتہائی اہم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی صورتِ حال سمیت پاکستان کے سکیورٹی منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے معیاری تعلیم، ہنرمندی، کاروباری صلاحیتوں کے فروغ اور حقائق پر مبنی تجزیے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو حقائق پر مبنی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے نوجوانوں کا مثبت اور بامعنی کردار ناگزیر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے تجربے کو شاندار قرار دیا اور دورے کے دوران ملنے والی میزبانی کو سراہا۔

Watch Live Public News