خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 7خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 7خوارج ہلاک
کیپشن: File Photo

(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز  نے مختلف  کارروائیوں میں 7 خوارج  جہنم واصل کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔

ترجمان پاکستان کا کہنا ہے کہ مہمند آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 خوارج جہنم واصل کردیے گئے جبکہ   لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن 2 خوارج ہلاک ہوئے ہیں ۔اسی طرح ٹانک میں کارروائی کے دوران1 دہشتگرد انجام کو پہنچا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری  ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کاغیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے  تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم دہرایا گیا۔

Watch Live Public News